منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

بےلوث قربانی، ہمارے شہداء ہمارا فخر، دس شہداء کو پاک فوج کا خراج عقیدت

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : پاک وطن کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں نچھاور کرنے والے پاک فوج اور ایف سی کے دس جوانوں کو آئی ایس پی آر کی جانب سے خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی کی واردات میں جاں بحق شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے10شہداء کی تصویریں شیئر کردیں۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے تصاویر کے ساتھ ایک پیغام جاری کیا ہے جس کا عنوان ’’ بےلوث قربانی۔ ہمارے شہداء ہمارا فخر‘‘ ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید جبکہ بلوچستان میں ہوشاب اور تربت ایف سی کے کومبنگ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت ایف سی کے چار اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔

ان شہداء میں پاک فوج کے حوالدار خالد، سپاہی نوید، سپاہی بچل، سپاہی علی رضا، سپاہی بابر اور سپاہی احسن جبکہ ایف سی کے کیپٹن عاقب، سپاہی نادر، سپاہی عاطف الطاف اور سپاہی حفیظ اللہ شامل ہیں۔

میجر جنرل آصف غفور کا کہنا کہ شمالی وزیرستان اور بلوچستان میں سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت خطے میں امن کے لیے پاکستان کی قربانیاں ہیں۔

سیکیورٹی فورسز کی کوششوں سے قبائلی علاقوں کی صورت حال بہتر ہوئی، اب توجہ سرحدی صورت حال بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ دشمن عناصر بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ کوشش انشاء اللہ ناکام ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں