جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی میڈیا میں ایل او سی پر پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے کو غلط قرار دیتے ہوئے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا میں گلگت بلتستان میں ایل او سی کے ساتھ پاک فوج کی اضافی نفری کے دعوے غلط ہیں، کوئی فوجی نقل و حرکت یااضافی تعیناتی نہیں کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان میں چینی فوج کی موجودگی کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا اسکردوایئربیس چین کےاستعمال کرنےکی رپورٹ حقیقت کے برعکس ہے، یہ جھوٹا، غیر ذمہ دارانہ اور حقیقت کے خلاف دعویٰ ہے۔

خیال رہے بھارتی میڈیاکوپاکستان اورچین کےڈراؤنےخواب آنے لگے اور بھارت نے رسوائی سےبچنے کے لئے ہمسایہ ممالک پرہرزہ سرائی شروع کردی ہے۔

بھارتی الیکٹرانک میڈیا پرپاکستان کی ایل اوسی پر اضافی ڈپلائیمنٹ کے جھوٹے دعوے کے ساتھ ساتھ چین کی طرف سے اسکردو ایئربیس کا استعمال کا جھوٹا الزام عائد کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں