اتوار, جنوری 26, 2025
اشتہار

ٹیکس وصولی کیلئے خواجہ سرا بھرتی، پہلے سے زیادہ ریکوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: پنجاب کے ڈویژن ڈیرہ غازی خان میں محکمہ ایکسائز نے شہریوں سے ٹیکس وصولی کے لیے خواجہ سرا بھرتی کیے، جس کے مثبت اثرات سامنے آنے کا امکان ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے ڈویژن ڈیرہ غازی خان میں کرونا کے باعث شادی بیاہ اور دیگر خوشی کی تقریبات پر  عائد ہونے والی پابندی کے بعد خواجہ سرا پریشان ہوگئے تھے۔

شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی پابندی کے باعث وہ کسی سے پیسے مانگ نہیں پا رہے تھے جس کی وجہ سے انہیں معاشی تنگ دستی کا سامنا تھا۔

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان کے ڈائریکٹر محکمہ ایکسائز نے ان خواجہ سراؤں کو شہریوں سے ٹیکس وصولی کے لیے بھرتی کیا، جنہوں نے گھر گھر جاکر پراپرٹی ٹیکس وصول کیے جبکہ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹسز بھی دیے۔

محکمہ ایکسائز کے افسران کا ماننا ہے کہ ٹیکس ریکوری کی ذمہ داری خواجہ سراؤں کو دینے سے پہلے سے زیادہ ریکوری اور بہتری کا امکان ہے۔

خواجہ سراؤں نے ڈائریکٹر ایکسائز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اس اقدام سے ہماری معاشی پریشانی ختم ہوگئی، ڈیوٹی اوقات میں ہمارے ساتھ پولیس اہلکار بھی ہوتے ہیں۔

ذرائع محکمہ ایکسائز کے مطابق خواجہ سراؤں کو نوٹسز یا ریکوری کے لیے ادارے کی جانب سے بھیجا جاتا تھا جہاں جاکر وہ پیسے وصول کر کے سرکاری چالان دیتے تھے۔

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں