لاہور: ڈی جی نیب نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں ہیں‘ اس ضمن میں جلد ریفرنس دائر کیا جائے گا۔
نیب آفس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ کرکٹ سابق وزیر اعظم کے خلاف رینٹل پاور کیس میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل ہوگئیں ہیں تاہم جلد ہی شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کروایا جائے گا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ کرکٹ بورڈ اور ہاکی فیڈریشن میں بھی کروڑوں روپے کی بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جن کے خلاف تحقیقات جاری ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر سمیت چار یونیورسٹیوں میں بدعنوانیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔
پڑھیں: ’’ سندھ میں احتساب ہوسکتا ہے توپنجاب میں کیوں نہیں، راجہ پرویز اشرف ‘‘
ڈی جی نیب نے کہا کہ اس سال نیب نے پنجاب حکومت کو 2 ارب روپے کی ریکوری کر کے دی ہے۔
خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف پر رینٹل پاؤر میں بے ضابطگیوں اور کرپشن کے حوالے سے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کی گئیں تھیں تاہم اس دوران انہیں عدالت میں بھی طلب کیا تھا، راجہ پرویز اشرف بطور وزیر اعظم کئی بار عدالت میں پیش ہوئے تھے۔