جمعرات, مارچ 13, 2025
اشتہار

ڈی جی نیب لاہور کو اچانک تبدیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو میں بڑے پیمانے پر تبادلے کئے گئے ہیں، شریف خاندان کے خلاف انکوائری کرنے والے ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب نے گریڈ 21 کے پانچ افسران کے تقرر وتبادلوں کی منظوری دے دی ہے، جن میں شہزاد سلیم بھی شامل ہیں، انہیں نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کو ڈی جی نیب لاہور تعینات کیا گیا ہے۔

اسی طرح مسعود عالم خان کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب اسلام آباد سے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی نیب آپریشنز تعینات کردیا گیا ہے، نیب سکھر کے عرفان بیگ کی خدمات بھی ہیڈ کواٹرز کے سپرد کردی گئی ہیں اور ان کی جگہ سلطان محمد کو تعینات کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے ۔واضح رہے کہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور نے 4 سالوں میں 14 ارب روپے کی ریکوری کی جبکہ ان ڈائریکٹ ریکوری کے طور پر80 ارب روپے ریکور کروائے گئے، نیب لاہور نے چار سال میں اربوں روپے مالیت کے 140 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کئے۔

اہم ترین

مزید خبریں