اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ڈی جی نیب لاہور کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس سپریم کورٹ میں ڈی لسٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری کا کیس سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ کردیا، ایچ ای سی نے ڈگری اصلی قراردی تھی، اصل ڈگری کی کاپی میں تبدیلی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی مبینہ جعلی ڈگری سے متعلق کیس ڈی لسٹ کردیا، عدالت نے درخواست گزار کو جاری کیا گیا سماعت کا نوٹس بھی واپس لے لیا۔

کیس کی سماعت سپریم کورٹ نے 12نومبر مقرر کی تھی۔ اس حوالے سے ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ اصل ڈگری کی کاپی میں تبدیلی کی گئی، اصل ڈگری ایریل فونٹ میں ہے جبکہ کاپی دانستہ طور پر کیلیبری فونٹ میں تبدیل کی گئی۔

اصل ڈگری کی کاپی ردو بدل کے بعد منصوبہ بندی کے تحت وائرل کی گئی، ایچ ای سی نے شہزاد سلیم کی ڈگری اصلی قرار دی تھی، ایک نجی نیوز چینل نے ڈی جی نیب کی ڈگری کو پھر متنازع بنانے کی کوشش کی تھی، ایچ ای سی کا ڈگری اصلی ہونے کے تصدیقی جوابی خط اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی نیب لاہورکی ڈگری کا تنازعہ، معاملہ بوگس ہونے کا انکشاف

واضح رہے کہ سابقہ حکومت نے شہزاد سلیم کی ڈگری کی تصدیق کیلئےخط بھی لکھا تھا جس کے جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے شہزاد سلیم کی ڈگری اصلی قرار دی تھی، ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ الخیر یونیورسٹی پر ڈگری کو جعلی قراردینے کیلئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں