ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

اندرونِ سندھ: عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی آسان بنائی جائے، ڈی جی نادرا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ امیر عجم خان درانی نے اندرون سندھ کے عوام کو شناختی کارڈ کی فراہمی کو آسان اور یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے  کہا ہے کہ تمام ملازمین سینٹر آنے والے ہرفرد سےخوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی نادرا سندھ ا میرعجم خان درانی نے اندرون سندھ میں موجود دفاترکا دورہ کیا اور شہریوں کی شکایات سننے کے بعد بلاک شناختی کارڈز سمیت دیگر مسائل کو حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

امیر عجم خان کا کہنا تھا کہ بلاک شناختی کاتمام ڈیٹا ریجنل ہیڈکوارٹر دفتر کراچی منتقل کردیا اور اب اس پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اندرون سندھ میں نادرا کی جانب سے ون ونڈو آپریشن کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ میں نادراکےتمام دفاترجدیدطرزپربنائےجارہےہیں اور نیٹ ورکنگ و دیگرتکنیکی مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جارہا ہے جبکہ اندرونِ سندھ میں تعینات ملازمین کو بھی ادارے کی جانب سے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی میں نادرا سینٹرز 12 گھنٹے کھلے رکھنے کے احکامات

امیر عجم خان نے عملے کو ہدایت کی کہ  تمام ملازمین شناختی کارڈ بنانے کے لیے آنے والےہر فرد سے خوش اخلاقی سےپیش آئیں، اگر کسی ملازم کی کوتاہی اور غفلت کے حوالے سے کوئی شکایت موصول ہوئی تو محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ نادرامیں کرپشن ناقابل معافی جرم ہے اگر کوئی ملازم یا عملے کا کوئی بھی فرد اس گھناؤنے کام میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اندرون سندھ میں بنائے جانے والے دفاتر میں تعینات ملازمین کی دفتری حاضری اور اوقات کی بھرپور نگرانی کی جائے گی اور ان سینیٹرز پر جمع ہونے والے فارمز کا ڈیٹا ایک ہی روز میں کراچی آفس منتقل کیا جائے گا تاکہ کارروائی تیزی کے ساتھ ہوسکے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں