اسلام آباد : پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے نئی مشکل پیدا ہو گئی، پاسپورٹ آفس نے درخواست کی سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کی جائے ورنہ پرنٹنگ کے بحران کا خدشہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ آفس نے ایف بی آر کو سیاہی کی امپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی موخرکرنے کی درخواست دے دی۔
دستاویز میں بتایا گیا کہ پاسپورٹس کی چھپائی کی سیاہی 28 جولائی کواسلام آباد پہنچ رہی ہے، آفس کسٹمز ڈیوٹی کی رقم کا انتظام نہیں کرسکتا، اس لیے سیاہی کی امپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی موخر کی جائے۔
دستاویز میں کہنا ہے کہ پرنٹنگ کی سیاہی کی کھیپ فوری کلیئر کی جائے، سیاہی کی قلت کی وجہ سے پرنٹنگ تاخیر کا شکار ہے۔
دستاویز کے مطابق پرنٹنگ کیلئے سیاہی کا اسٹاک ختم ہو رہا ہے، سیاہی کی بروقت کلیئرنس سے پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے بحران سے بچایا جاسکتاہے۔
دستاویز میں آفس نے پندرہ دنوں میں کسٹمز کے واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔