تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

فروری 2018 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر جنرل پرائسز عتیق الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فروری 2018 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے ڈائریکٹر جنرل پرائسز عتیق الرحمٰن نے افراط زر پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ فروری 2018 کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.31 فیصد کمی ہوئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ فروری2017 کے مقابلے میں فروری 2018 میں مہنگائی کی شرح 3.80 فیصد ریکارڈ ہوئی۔ جولائی تا فروری 18-2017 مہنگائی کی شرح 3.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ سپاری کی قیمت میں 72 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 6.60 فیصد، بس کے کرایوں میں 6.54 فیصد اضافہ، مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.75 فیصد اضافہ جبکہ پیٹرول 3.66 فیصد مہنگا ہوا۔

بریفنگ میں مزیدبتایا گیا کہ اخبارات 3.26 فیصد، چائے 3 فیصد اور ڈاکٹروں کی فیس 2 فیصد بڑھی۔

علاوہ ازیں پیاز 25، ٹماٹر 20، آلو 19، انڈے 10 گیس سلنڈر 6، چکن اور گڑ 5، 5 فیصد اور چینی، دال ماش، دال مسور، دال چنہ 1 سے 3 فیصد سستے ہوئے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -