تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

اسٹاک ایکسچینج پرحملہ کسی خفیہ ایجنسی کی مدد کے بغیرممکن نہ تھا ،اسکی تہہ تک پہنچیں گے،ڈی جی رینجرز سندھ

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری نے کہا کہ کسی خفیہ ایجنسی کی مدد کے بغیر یہ حملہ ممکن نہ تھا، اس کی تہہ تک پہنچیں گے، رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی نے 8منٹ میں حملہ ناکام بنایا اور حملےکی ذمہ داری کالعدم بی ایل اےنے قبول کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کے حوالے سے ڈی جی رینجرز سندھ اور ایڈیشنل آئی جی نے مشترکہ نیوز کانفرنس کی، ڈی جی رینجرز سندھ عمر بخاری نے کہا 10بجکر2منٹ پر گاڑی میں سوار4 دہشت گرد آئے، دہشت گردوں نےاندر آنے کیلئے فائرنگ کی اور 10بجکر10منٹ پر دہشت گردوں کو ختم کردیا گیاتھا، کمبائنڈ یونٹ نے 8منٹ میں دہشتگردوں کو ناکام بنادیا۔

ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی اسٹریٹ فائرنگ سے کچھ شہری زخمی ہوئے، تاہم 8منٹ میں چاروں دہشت گردوں کوہلاک کردیا تھا، سیکیورٹی پرمامور جوانوں نے2 دہشت گردوں کو پہلی انٹرنس پر مار گرایا جبکہ دیگر دو دہشت گرد اندر آئے تو سیکیورٹی عملے سے سامنا ہوا۔

عمر بخاری نے کہا کہ دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں داخل نہیں ہوسکے، رینجرز،پولیس، اسٹاک مارکیٹ کے سیکیورٹی گارڈز نے حملہ ناکام بناتے ہوئے داخلی راستے پر ہی تمام دہشت گردوں کو ختم کردیاگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں گھسنا چاہتے تھے ، ہر دہشت گرد مکمل طور پر اسلحہ سے لیس تھا، دہشت گرد حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔

ڈی جی رینجرز سندھ نے مزید کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی معیشت اور امن کو ٹھیس پہنچاناچاہتےتھے، شہر قائد کا امن خراب کرنےکی ناکام کوشش کی گئی ، دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلی انکوائری ہوگی، کسی بھی دہشتگرد حملے کے پیچھے کوئی نہ کوئی محرکات ہوتے ہیں، کراچی کاامن بھارتی ایجنسی را کیلئےفرسٹریشن کا باعث تھا، یہ حملہ کسی خفیہ ایجنسی کے بغیر نہیں ہوسکتا۔

عمر بخاری کا کہنا تھا کہ بھارتی ایجنسی ’’را‘‘ کی فرسٹریشن آپ کے سامنے ہے، ہم نے کافی نیٹ ورکس کےلوگوں کو پکڑ ا ہے، لا اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز نے دہشت گردوں کیخلاف ایکشن لیا، جس کے بعد دہشت گردوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب ہونے کیلئے جگہ نہیں مل رہی تھی۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ملک دشمنوں کی کوشش ہے بچے کچے دہشت گردوں سے امن کراب کیاجائے، دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کردیں گے ، کسی خفیہ ایجنسیز کی مدد کے بغیر یہ حملہ ممکن نہ تھا،اسکی تہہ تک پہنچیں گے۔

ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی میں پچھلےڈیڑ ھ سال میں کوئی دہشتگردی کا واقعہ نہیں ہوا، صورتحال سے مکمل طورپرآگاہ اوراسکے سدباب کیلئے تیارہیں، پولیس،رینجرز ودیگر انٹیلی جنس ایجنسیز میں اچھی کوآرڈینیشن ہے، چاروں دہشتگردوں کو 8منٹ میں مارنا اسی کوآرڈینیشن کا نتیجہ ہے۔

عمر بخاری نے کہا کہ بلوچستان میں آپریشن بھرپور انداز سے جاری ہے ، عوام سے اپیل ہے ،رینجرز پولیس ، دیگر اداروں پر اعتماد رکھیں۔
.
ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ چینی قونصلیت پرحملے کو ڈیڑھ سال ہوچکا ہے، ڈیڑھ سالوں میں بہت سارے لوگوں کوپکڑاگیا تاہم دہشت گردوں سے مقابلے میں انسپکٹر شاہد شہید ہوئے اور 3پولیس اہلکار زخمی ہوئے ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔

Comments

- Advertisement -