جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

اے آر وائی پرحملہ کرنیوالوں کوایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، میجرجنرل بلال

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا ہے کہ اے آر وائی نیوز پر حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، جس نے حملے کا حکم دیا اس سے بھی حساب لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے حملہ آوروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہر کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے جب کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو ایک ایک سیکنڈ کا حساب دینا ہوگا، جن لوگوں نے ٹی وی چینلز پرحملے کا حکم دیا ان کو بھی حساب دینا ہوگا۔

لا قانونیت کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، ڈی جی رہنجرز کا کہنا ہے کہ ہر شہری کی سیکیوریٹی یقینی بنائی جائے گی۔

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پیدا ہونے والی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ڈی جی رینجرز نے اے آروائی کے دفتر پر رینجرز تعینات کرنے کے احکامات بھی صادر کردیئے۔ ڈی جی رینجرز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کاروبار کھلا رکھیں، کوئی دکانیں بند کرانے کی کوشش کرے تو رینجرزکو اطلاع دی جائے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں