کراچی: ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر میں اجلاس منعقد کیا گیا، تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر میں رینجرز کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کراچی آپریشن کی آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کی، اجلاس میں کراچی آپریشن میں حصہ لینے والے تمام تمام محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی،۔
ذرائع کاکہنا ہے کہ اجلاس میں اب تک کراچی آپریشن میں ملنے والی کامیابیوں اور اہم کیسز کی تفتیش کی پیش رفت کے حوالے سے رینجرز کے اعلیٰ افسران نے ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی ۔
اجلاس میں کراچی میں امن وامان کے قیام کیلئے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، اوردہشت گردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کیلئے بھرپور عزم اعادہ کیاگیا۔