کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن کسی ایک جماعت کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کارو ں کیخلاف ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں تاجر برادری کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈی جی رینجر نے کہا کہ شہریوں اور صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کرنا رینجرز کی ذمہ داری ہے۔ شہر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس مل کر کام کررہی ہے ،جس سے نہ صرف بڑی حد تک امن قائم ہو ا بلکہ جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مکمل قیام امن تک رینجرز اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔تقریب سے کراچی کے ممتاز تاجروں اور صنعتکاروں نے بھی خطاب کیا، اور کراچی میں قیام امن کیلئے رینجرز کے اقدامات کو سراہا۔