ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

بابا لاڈلہ یا عزیربلوچ جیسا کوئی گروپ دوبارہ نہ بننے پائے، ڈی جی رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں کادورہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری والے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بابا لاڈلہ یا عزیربلوچ جیسا کوئی گروپ دوبارہ نہ بن سکے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر اور ان کے پشت پناہوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی گروہ یا سرغنہ کو لیاری کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بات انہوں نے لیاری کے دورے کے موقع پر کہی۔ ترجمان رینجرز کے مطابق میجر جنرل محمد سعید نے لیاری کے مختلف علاقوں نواں لین، میراناکہ، گبول پارک اورچیل چوک کادورہ کیا، وہ لیاری کے بچوں کے درمیان گھل مل گئے۔ جوانوں اور بزرگوں سے ان کا حال احوال پوچھا۔

سیکٹرکمانڈرزنے علاقے کی صورتحال اورآپریشن کےدوران کارروائیوں پربریفنگ دی۔ ڈی جی رینجرز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ان کا کہنا تھا شرپسند عناصرکی پشت پناہی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں