پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

کسی سیاسی جماعت کو عسکری گروپ رکھنے کی اجازت نہیں دیں گے، ڈی جی رینجرز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان کےخلاف کسی قوت کوبرداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی کسی سیاسی جماعت میں ٹارگٹ کلرز کی تنظیم بننے نہیں دیں گے.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ جن کا نام کبھی شہرمیں خوف کی علامت تھا ان کے لیے معافی نہیں ہے تاہم سوچ پر پہرہ نہیں لگ سکتا تاہم کسی کو ہتھیاراٹھانے کی اجازت نہیں دے سکتے.

ڈی جی رینجرز نے بتایا کہ کراچی آپریشن کے 4 برسوں میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے، 2013 سے قبل یومیہ 8 سے 10 کروڑ روپے بھتہ مانگا جاتا تھا اور رواں سال کراچی میں بھتہ خوری کے محض 4 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں.

- Advertisement -

میجر جنرل محمد سعید نے مزید بتایا کہ اسی طرح کراچی میں2017 میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے جب کہ رواں سال کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 45 افراد جاں بحق ہوئے اور 2013 میں کرائم انڈیکس میں چھٹے نمبر پر براجمان کراچی آج 52ویں نمبر پر ہے.

انہوں نے کہا کہ رواں سال 1400 سے زائد اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کئے ہیں جب کہ ٹارگٹ کلنگ کے 15 واقعات میں کالعدم انصارالشریعہ ملوث تھی جسے منطقی انجام تک پہنچایا.

اس موقع پر ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید نے تجویز دی کہ اسٹریٹ کرمنلز اور ڈاکوؤں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلنے چاہئیں کیوں کہ گرفتار ملزمان میں ایسے بھی تھے جو تیسری اورچوتھی بار گرفتار ہوئے تھے لیکن سزا نہیں ہو سکی تھی.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں