اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں: ڈی جی رینجرز سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے کہا ہے کہ طالب علم اپنی صلاحتیوں کے ذریعے صحت مندانہ رجحانات کو فروغ دیں، سندھ یونیورسٹی کے کئی طالبعلموں نے ملک کا نام روشن کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامشورو یونیورسٹی میں طالب عملوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈی جی رینجرز سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہتر امن کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، شہر میں کامیاب آپریشنز کے ذریعے امن بحال کیا جبکہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے طالبعلموں کا کردار اہم ہوتا ہے۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کا جامشورو یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر مختلف جامعات کے وی سی اور طالب عملوں نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور یونیورسٹی کی انتظامیہ نے رینجرز کے کردار کو بھی سراہا، علاوہ ازیں انہوں نے حیدرآباد، میرپور خاص سول انتظامیہ اور پولیس افسران سے بھی ملاقات کی۔

- Advertisement -

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کا امن بحال کیا: ڈی جی رینجرز سندھ

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹرمیں 53 واں سالانہ میڈیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا تھا کہ لوگ ہمارے بارے میں گمان کرتے ہیں کہ رینجرز 30 سال سے کراچی میں موجود ہیں، لیکن امن قائم نہیں کیا، لیکن المیہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اختیارات ہی گزشتہ 5 سال پہلے دیے گئے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کراچی میں 5 سال پہلےکوئی ایسا تاجر نہیں تھا جس کو بھتے کی پرچی نہ ملی ہو، کراچی میں روزانہ 5 سے زائد اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہوتی تھیں، قربانیاں دے کر امن بحال کیا، پولیس کےجوانوں کا بھی قیام امن میں اہم کردار ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں