ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

ملک کا مستقبل نوجوانوں کی بہترین تعلیم سے استوارکیا جاسکتا ہے‘ڈی جی رینجرز سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

<strong>کراچی:ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے تو نتائج مثبت حاصل ہوں گے.

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے داؤد یونی ورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا، اس موقع پر یونی ورسٹی کی انتظامیہ اور طالب علموں نے ڈی جی رینجرز کا پُرتپاک استقبال کیا.

میجر جنرل محمد سعید نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتے ہیں، حصول علم میں کامیابی اور ترقی کا راز پوشیدہ ہوتا ہے ، ملک کا مستقبل پرعزم نوجوانوں کی بہترین تعلیم سے استوارکیا جاسکتا ہے.

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کی تعمیری صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جائے تو نتائج مثبت حاصل ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کرملک کی خوشحالی اور ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے.

مزید پڑھیں:تعلیم یافتہ نوجوان ملک کا روشن مستقبل ہیں ‘ ڈی جی رینجرز سندھ

یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا تھا، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نےجامعہ کراچی میں منعقد سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبا ملک کا مستقبل ہیں تعلیمی یافتہ نوجوانوں کو ہی پاکستان کی ترقی میں کردارادا کرنا ہے، نوجوان ہمارا مستقبل ہیں ، ان کی بہتر تربیت اور حفاظت ہماری اولین ترجیجی ہے ، لہذا اس سلسلے میں جامعہ کراچی سمیت تمام تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی بہتربنائی جائے گی.

 

sindh-rangers

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں