جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

لسانی تشخص سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی میں‌ کردار ادا کرنا ہوگا، ڈی جی رینجرز سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسین چوہدری نے کہا ہے کہ  ہم سب کو لسانی تشخص سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا۔

اے آر نیوز کے مطابق ڈی جی رینجرزسندھ  میجرجنرل افتخارحسین پختون کمیونٹی کی دعوت پر سہراب گوٹھ میں واقع الآصف اسکوائر پہنچے جہاں انہوں نے پختون عمائدین اور عام شہریوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز کا کہنا تھا کہ ’کراچی ملک کی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے رینجرز اپنا کردار ادا کرتی رہے گی‘۔

ڈی جی رینجرز نے سندھ اور بالخصوص کراچی کی ترقی میں پختون کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم سب کو لسانی تشخص سے بالاتر ہوکر ملکی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’جرائم پیشہ افراد کے خلاف رینجرز کی کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور شرپسند عناصر کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا‘۔

پختون کمیونٹی نے کراچی میں امن وامان قائم کرنے اور اسے برقرار رکھنے پر رینجرزکی کاوشوں پر اعتمادکا اظہار کیا اور امن و امان کے لیے اپنے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ ترجمان رینجرز کے بعد بعد ازاں میجر جنرل افتخار حسین نے سپرہائی وے اور اطراف کے علاقوں کا بھی دورہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں