اشتہار

ڈائریکٹرجنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ عہدے سے برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے ڈی جی پی ایس بی کو عہدے سے ہٹا دیا، برطرف ڈائریکٹر کا تقرر عمران خان کے دور حکومت میں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اداروں میں معاملات کی بہتری کے لیے تقرری و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں آج وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل آصف زمان کو عہدے سے برطرف کردیا۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے آصف زمان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی تھی، آصف زمان کو عمران خان کے دور میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر احسان مزاری آصف زمان کے کام سے مطمئن نہیں تھے، آصف زمان کو ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ 3سال کیلئے تعینات کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں