پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

یوم آزادی پر آرمی میوزیم عوام الناس کے لیےکھلا رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے یوم آزادی کے موقع پر پاک آرمی کا میوزیم صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک عوام الناس کے لیے کھلا رہے گا۔

اس بات کا اعلان ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر تحریر کیے گئے اپنی ایک پوسٹ میں کیا انہوں نے آرمی میوزیم کے اندرونی مناظر کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جنرل ہیڈ کوارٹرز کے قریب واقع آرمی میوزیم عام افراد کے لیے 14 اگست بروز پیر صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کھلا رہے گا۔

- Advertisement -

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر فیملی کے ہمراہ آرمی میوزیم تشریف لائیں، پاک فوک اپنے ہم وطنوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میوزیم میں تاریخ پاکستام کے حوالے سے مجسمے رکھے گئے ہیں جس میں تحریک پاکستان اور ملکی دفاع میں پاک فوجی کے کردار اور جوانوں کی قربانیوں سے متعلق تاریخ کو محفوظ کیا گیا ہے۔

خیال رہے ملک بھر میں 14 اگست 2017 بہ روز پیر کو پاکستان کا 70 واں یوم آزادی شانِ شایان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور اس حوالے سے ہرعام و خاص میں شدید جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں