ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

ڈی جی ایس بی سی اے کا گرنے والی رہائشی عمارت سے متعلق بڑا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈی جی ایس بی سی اے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے انکشاف کیا کہ گرنے والی رہائشی عمارت 50 سال پرانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اور ڈیمولش ٹیم جائےوقوع پر پہنچ گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے لیاری میں رہائشی عمارت کرنے کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ عمارت خستہ حال تھی واقعے پر رپورٹ بنائی جارہی ہے۔

اسحاق کھوڑو کا کہنا تھا کہ یہ عمارت 1979 سے بھی پرانی عمارت تھی ، دیکھ رہےہیں کراچی کی خستہ حال 526عمارتوں میں یہ شامل تھی یا نہیں، خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قراردے کر اخبارمیں اشتہار دیتےہیں۔

انھوں نے بتایا کہ گرنےوالی عمارت اور اسکے اطراف سروے کررہےہیں ، لیاری میں مزید 50کےقریب عمارتیں خستہ حال ہیں ، 50 سال پرانی عمارت کیسے گری ٹیکنیکل کمیٹی تعین کرے گی۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت حیدرآباد کی عمارتوں کا بھی سروے کراچکے ہیں اور لیاری کی کئی خستہ حال عمارتوں کو خالی کراچکےہیں

مزید پڑھیں : کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 5 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

خیال رہے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں چھے منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی ، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد دب کر جاں بحق اور تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

خستہ حال عمارت گرنے کے باعث اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، جس کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں