پیر, جون 17, 2024
اشتہار

خبردار! یواےای میں 1 ہزار درہم کا جرمانہ کیوں؟

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات میں حکام نے شہریوں کو جرمانے سے بچنے کے لیے خبردار کردیا۔

حکام کے مطابق حادثات اور آگ لگنے کے واقعات میں جائے وقوعہ پر رش لگانے کی صورت میں ہجوم میں شامل افراد کو 1 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے جائے حادثہ پر ربڑ نیکنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور رہائشیوں کو ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے آسانی سے گزرنے کو یقینی بنانے کے لیے عائد جرمانے سے خبردار کیا ہے۔

- Advertisement -

ابوظہبی پولیس نے ‘ربڑ نیکنگ’ کے خلاف خبردار کیا جو کہ متحدہ عرب امارات میں قابل سزا ٹریفک جرم ہے۔

پیر کو سوشل میڈیا پر بات کرتے ہوئے ابوظہبی پولیس نے کہا کہ جو لوگ جائے حادثہ پر جمع ہوتے ہیں وہ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتے ہیں وہ ہنگامی گاڑیوں کی آمد میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں جو جان بچانے کے لیے بہت ضروری ہے۔

ابوظہبی پولیس نے ایسے حالات میں ایمبولینس اور سول ڈیفنس کی گاڑیوں کے لیے راستہ صاف کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ جائے حادثہ پر پہنچ سکیں اور زخمیوں کو تیزی سے ریسکیو کر سکیں۔

ربڑ نیکنگ اکثر مزید حادثات کا باعث بنتی ہے کیونکہ کچھ ڈرائیور جائے حادثہ پر رک جاتے ہیں جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پڑتا ہے۔

پولیس نے رہائشیوں کو حادثے کی جگہوں کی تصاویر اور ویڈیوز لینے اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرنے سے بھی خبردار کیا ہے۔
متجسس افراد کی طرف سے ان بدقسمت واقعات سے فائدہ اٹھانا انتہائی نامناسب سمجھا جاتا ہے اور اس میں ملوث افراد کے لیے قانونی نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں