ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

خبردار!! دبئی کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنا مہنگا پڑ سکتا ہے

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شہر کی سڑکوں پر سگریٹ پھینکنے والے افراد کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ انہوں نے بچی ہوئی سگریٹ یا پھر اُس کے ٹوٹے سڑک پر پھینکے تو 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی حکومت نے شہرکو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھنے کے لیے بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کردیا جس کے تحت سڑکوں پر مختلف بینرز اور پوسٹرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دبئی کی محکمہ بلدیات کے شعبہ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹر عبد المجید سیفی کا کہنا تھا کہ ’صفائی مہم کا آغاز ہونے کے بعد گلیوں ، کوچوں اور سڑکوں پرسگریٹ یا پھر کچرا پھینکنے پر پابندی ہوگی‘۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: دبئی: نماز کے لیے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے پر پابندی

اُن کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی شخص کو خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا تو اُس پر 500 درہم (پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 15 ہزار روپے) جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر بار بار کسی شہری نے حکم کی خلاف ورزی کی تو اُسے سخت سزا بھی دی جائے گی۔

حکومت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مخصوص جگہوں اور کچرے کے ڈبوں میں سگریٹ یا کچرا پھینکیں اگر کسی کی چلتی گاڑی سے بھی سگریٹ کی راکھ بھی گری تو اُسے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: دبئی، 33 کلو سونا جیتنے کا نادر موقع

دبئی حکومت نے قانون میں یہ بھی شامل کیا کہ سڑک پر تھوکنا یا کسی بھی قسم کی گندگی پھیلانے پر بھی جرمانہ عائد ہوگا، صفائی مہم کا آغاز ہونے کے بعد حکومت نے خصوصی طور پر 154 افسران کو تعینات کیا ہے تاکہ وہ لوگوں کو گندگی پھیلانے سے روک سکیں اور اُن میں شعور اجاگر کریں۔

عرب میڈیا کے مطابق دو سال قبل سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے جرم میں 3 ہزار کے قریب افراد پر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں