تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی: نماز کے لیے گاڑی سڑک کنارے کھڑی کرنے پر پابندی

دبئی: متحدہ عرب امارات کی پولیس نےٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے سڑک پر گاڑی روکنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد اب اگر کوئی شخص گاڑی روک کر نماز بھی ادا کرے گا تو اُس پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس کے سربراہ بریگیڈئیر سیف مہاجر المزروئی نے کہا کہ سڑک پر  اور خصوصاً ہائی وے پر گاڑی کھڑی کرنے سے حادثات پیش آتے ہیں جس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثات کی روک تھام کے لیے سڑک پر گاڑیاں روک کر سڑک کنارے نماز ادا کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ، اگر اب کوئی بھی مسافر شاہراہ پر گاڑی روک کر نماز بھی ادا کرے گا تو اُسے 500 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

حادثے کا منظر، تصویر بشکریہ دبئی پولیس

ٹریفک پولیس سربراہ نے پابندی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز ہائی وے پر مزدور گاڑی روک کر نماز ادا کررہے تھے کہ اچانک سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے انہیں ٹکر ماری جس کے نتیجے میں 6افراد جاں بحق ہوئے۔

پڑھیں: دبئی: نئی حدِ رفتار کے بعد پہلا حادثہ‘ لڑکی جاں بحق

اُن کا کہنا تھا کہ سڑک پر گاڑی روکنے اور اس سے ہونے والے نقصانات کے سدباب کے لیے عوامی مہم بھی شروع کی جائے گی تاہم جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ فی الفور کیا گیا ہے۔

سیف مہاجر نے کہا کہ ہائی وے پر پہلے ہی بہت ساری مساجد موجود ہیں جہاں مسافر آرام سے گاڑی روک کر نماز ادا کرسکتے ہیں اگر کسی شخص کو مسجد کا علم نہیں تو وہ پیٹرولنگ کرنے والی پولیس سے مدد لے سکتا ہے۔

دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈرائیورز کو بار بار خدشے سے آگاہ کیا مگر وہ اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتے اور ہمیشہ سڑک کنارے گاڑی روک کر کھڑے ہوجاتے ہیں۔

تیز رفتار گاڑی جس نے مزدوروں کو ٹکر ماری

واضح رہے کہ  ہفتے کے روز دبئی کے ہائی وے پر خطرناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں چار بسیں اور 6 افراد جاں بحق ہوئے۔


Comments

- Advertisement -