ڈی ایچ اے اسلام آباد انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ 2022 میں 14 پاکستانی جب کہ 10 غیرملکی کھلاڑی حصّہ لے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل اسکوائش چیمپئن شپ 2022 مارچ 26 سے شروع ہوئی تھی جس کا فائنل آج شام 5 بجے نور زمان اور عاصم خان کےدرمیان کھیلا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے کے عالمی معیار کے کورٹس میں مقابلے آج اختتام پذیر ہوں گے۔
اسکوائش چیمپئن شپ میں چیمپئن شپ میں 14 پاکستانی جب کہ 10 غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، غیر ملکی کھلاڑیوں میں قطر، ملائیشیا، فرانس، ایران اور مصر کے کھلاڑی شامل ہیں۔
چیمپئن شپ کے ایک سیمی فائنل میں عاصم خان اور اسرار احمر مدمقابل تھے جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں ملائیشیا کے عدین ادراک اور نور زمان مدمقابل آئے۔