بھارت کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما نے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں یوزویندر چہل اور دھناشری نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کیا تو دونوں کے درمیان علحیدگی کی خبر پھیلنے لگی، چہل نے انسٹاگرام سے اپنی بیوی کی تصاویر ڈیلیٹ کی اور انسٹاگرام پر ذو معنی اسٹوریز بھی لگائی گئیں۔
تاہم اب ڈانسر دھناشری ورما نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی ہے جس مین انہوں نے آن لائن ٹرولرز کی جانب سے اپنے کردار پر کی گئی تنقید پر سخت ردعمل دیا ہے۔
دھناشری نے لکھا کہ ’’گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے بے حد مشکل رہے، سب سے زیادہ پریشان کن وہ تحریریں ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہے، اس ٹرولنگ سے پھیلائی جانے والی نفرت کے ذریعے میرے کردار کی توہین کی جارہی ہے‘‘۔
طلاق کی افواہیں، بھارتی کرکٹر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی
چہل کی اہلیہ نے لکھا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے سالوں محنت کی ہے، میری خاموشی کمزوری کی علامت نہیں بلکہ طاقت کی نشانی ہے، آن لائن پلیٹ فارمز پر منفی چیزیں آسانی سے پھیلتی ہیں اور سچ کو کسی وضاحت کی ضرورت نہیں ہوتی۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ دھناشری پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ، ڈانسر اور کوریوگرافر ہیں، انہوں نے مشہور ریئلٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں بھی کوریوگرافری کی ہے۔
دھناشری اور چہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کی۔