اسلام آباد : وفاقی حکومت نےاسلام آباد ریڈ زون میں مظاہرین کا دھرنا ختم کرانے کیلئے دھرنے کے شرکاء کو دو گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیاہے جسے شرکاء کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مظاہرین کو دھرنا ختم کرنے کے لئے 2 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے دیئے گئے تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جو مظاہرین دو گھنٹے کے اندررضا کارانہ طور پر ڈی چوک خالی نہیں کریں گے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
آپریشن کیلئے سات ہزار اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔ ایف سی اورپولیس کی بھاری نفری کیبنٹ ڈویژن گیٹ پرپہنچ چکی ہے۔
ریڈ زون میں داخل ہونے والے سنی تحریک کےسربراہ ثروت اعجازقادری، خادم حسین،افضل قادری اور ڈاکٹر اشرف کیخلاف کار سرکار میں مداخلت کا پرچہ بھی کٹ چکا ہے۔