جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ملک بھرمیں دھرنے‘ موٹروے پراسکول کے 300 طلبہ پھنس گئے

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ملک بھر میں جاری دھرنے سے جہاں عوام مشکلات کا شکار ہیں‘ وہیں تعلیمی دورے پر نکلے اسکول کے تین سو طلبہ بھی موٹر وے پر پھنس گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سے کھیوڑہ سالٹ مائنز کے دورے کے لیے نکلنے والے اسکول کے دھرنوں کے سبب گزشتہ روز سے سیال موٹر وے انٹرچینج پر موجود ہیں جہاں ان کے پاس بنیادی ضروریات کی چیزیں بھی موجود نہیں ہیں۔

اسکول ذرائع کا کہنا ہے کہ شدید ٹھنڈ میں ان طلبہ نے رات بسوں میں گزاری ہے ‘ اس صورتحال کے سبب بچوں کے والدین شدید پریشانی اورذہنی دباؤ کا شکارہیں۔

والدین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ہمارے بچے بھی محفوظ نہیں رہے،جائیں توکہاں جائیں‘ دوسری جانب اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کی بحفاظت واپسی کے انتظامات کررہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ روز حکومت کی جانب سے فیض آباد میں تحریک لبیک یا رسو ل اللہ ﷺ کے دھرنے کے خلاف حکومت نے آپریشن شروع کیا تھا۔

آپریشن سے پیدا ہونے والی صورتحال کے نتیجے میں مجموعی طور پر 188 زخمی، پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق، پولیس موبائل اور میڈیا ڈی ایس این جی سمیت 14 گاڑیاں نذر آتش کی گئیں۔

اس صورتحال کے بعد ملک بھر میں تحریکِ لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے شروع کیے گئے جس کے سبب نظامِ زندگی معطل ہوکر رہ گیا۔ کراچی سے ملک بھر کے لیے روانہ ہونے والی ٹرینیں روک لی گئی تھیں جنہیں رات گئے بحال کیا گیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں