اشتہار

ایک اور ملٹی نیشنل غیر ملکی کمپنی کا پاکستان میں آپریشن محدود کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ملٹی نیشنل غیرملکی کمپنی ڈی ایچ ایل نے ڈالر  باہر لے جانے کی پابندی کے باعث پاکستان میں آپریشن محدود کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر تنازعے پر ایک اورملٹی نیشنل غیرملکی کمپنی نے پاکستان میں آپریشن محدود کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈی ایچ ایل پاکستان نے ڈالر باہرلے جانے کی پابندی کے باعث آپریشن محدود کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 15 مارچ سےامپورٹ ایکسپریس سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

- Advertisement -

ڈی ایچ ایل پاکستان نے کہا کہ ڈالر نہ ملنے کی وجہ سے آپریشن چلانا ناممکن ہوگیا ہے، بیرون ملک ڈالرمیں ادائیگی نہ ہونے سے سروس جاری رکھناناممکن ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ تمام صارفین کے لئے آؤٹ بانڈ پارسل کو 70 کلو گرام تک محدود کررہے ہیں، حکام پاکستان میں زیر التوا ترسیلات زر کی اجازت دیں۔

دوسری جانب ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ ایل سروس بند ہونے سے ایکسپورٹرز اور امپورٹرز کو نقصان ہوگا، یورپ، امریکا اور کینیڈا میں مصنوعات کے نمونے فوری بھجوانےہوتے ہیں، ڈی ایچ ایل بھی بند ہو گئی تو آئندہ دنوں میں شپمنٹ متاثر ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں