لتھوانیا میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کارگو طیارہ پیر کی علی الصبح لتھوانیا کے ولنیئس ہوائی اڈے پرلینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
طیارے میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ حادثے میں ایک مکان کو نقصان پہنچا جسے بعد میں خالی کروالیا گیا۔
حکام نے بتایا ہے کہ جہاز میں سوار تین دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک شخص کی حالت نازک ہے لیکن ایئرپورٹ پر کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاق نہیں ملی ہے۔
حادثے کے بعد آگ کے شعلے اور دھوئیں نے تباہ ہونے والے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ حکام کے طیارے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔
فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق 737-400 جیٹ، جو 0330 جی ایم ٹی پر گرا تھا، ڈی ایچ ایل کی جانب سے ائیر لائن سوئفٹ ایئر کے ذریعے چلایا گیا تھا، جو کہ ایک جرمن لاجسٹکس گروپ تھا اور لیپزگ، جرمنی سے روانہ ہوا تھا۔
حکام پیر کے حادثے کی بھی تحقیقات کر رہے تھے۔
لتھوانیا کے انسداد انٹیلی جنس کے سربراہ ڈارئیس جانسکیس نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے امکان کو مسترد نہیں کر سکتے لیکن ہمارے پاس اس وقت حتمی معلومات نہیں ہیں۔
ڈی ایچ ایل حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔