ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اور چینائی سپر کنگز کے موجودہ کپتان مہندر سنگھ دھونی کرکٹ کے علاوہ گھریلو ذمہ داریاں بھی بخوبی ادا کررہے ہیں جس کا ثبوت اُن کی نئی وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں جاری انڈین پریمئیر لیگ کے گذشتہ روز کھیلے جانے والے میچ میں جہاں کپتان دھونی نے 70 رنز کی زبردست اننگز کھیلی وہی انہوں نے گھر پہنچنے کے بعد بطور باپ احسن طریقے اپنی ذمہ داری سرانجام دیں۔
چینائی سپرکنگز کے کپتان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ گھر پہنچنے کے بعد اپنی بیٹی زیوا کے بالوں کو سکھانے اور سوارنے میں مصروف ہیں۔ دھونی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کھیل ختم ہوگیا لہذا اب بطور باپ ڈیوٹی شروع ہوگئی‘۔
یہ بھی دیکھیں: سابق بھارتی کپتان کے ڈانس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل
واضح رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کا شمار بھارت کے اُن کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کرتے ہوئے کئی فتوحات دلوائیں۔ بی سی سی آئی کی جانب سے 2007 میں کپتانی ملنے کے بعد جھاڑ کنڈ سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے اپنی ٹیم کو دو بڑے اعزاز ات ورلڈ کپ اور چیمئنز ٹرافی کا فاتح بنوایا۔
ویڈیو دیکھیں
قبل ازیں دھونی کی انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ کو متاثر کرنے کے لیے بالی ووڈ کی فلم کے ایک گانے پر ڈانس کررہے ہیں اور اس دوران اُن کی اہلیہ مسلسل ہنستی رہیں۔