بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو بس ڈرائیور بننا مہنگا پڑ گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو ایک اشتہار میں بس ڈرائیور بنے، بھارتی لیگ کے حوالے ایک اشتہار میں دھونی بس چلا رہے ہیں اور سپر اوور دیکھنے کے لیے بیچ روڈ پر ہی بس روک دیتے ہیں۔
اشتہار میں جب ٹریفک پولیس اہلکار نے ان سے گاڑی روکنے کا سبب پوچھا تو وہ کہتے ہیں کہ ’سپر اوور چل رہا ہے۔‘ جس پر پولیس اہلکار وہاں سے چلا جاتا ہے۔
دھونی کے اس اشتہار کے خلاف روڈ سیفٹی آرگنائزیشن کی جانب سے شکایت درج کروادی گئی۔
شکایت میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دھونی کے اشتہار کے ذریعے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے جس پر ایڈورٹائزنگ اسٹینڈرڈ کونسل آف انڈیا نے دھونی کو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ اشتہار پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ مہندرا سنگھ دھونی انڈین پریمیئر لیگ میں ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔