بھارت کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے سخت سیکیورٹی کے باوجود وہیل چیئر پر بیٹھے معذور شخص کی خواہش پوری کردی۔
ایم ایس دھونی بھارتی کرکٹ کے سب سے زیادہ مشہور اور کامیاب کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، وہ ریٹائر ہونے کے بعد 43 سال کی عمر میں بھی ملک کے سب سے زیادہ مقبول اور پہچانے جانے والے کرکٹر ہیں، انھیں آئی پی ایل 2025 میں ایک بار پھر چنئی سپر کنگز کی کپتانی دی گئی ہے۔
آئی پی ایل میں کپتانی ملنے کے بعد سے مہندر دھونی اس سیزن میں بھی کافی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، ایئرپورٹ پر انھوں نے ایک معذور بزرگ پرستار کے ساتھ اپنے برتائو سے لوگوں کے دل جیت لیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک فین پیج کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دھونی کو بھاری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایئرپورٹ پر دیکھا جاسکتا ہے۔
تاہم دھونی نے سخت سیکیورٹ کے باوجود وہیل چیئر پر بیٹھے ایک مداح کی خواہش پوری کی جو بھارتی لیجنڈ کے ساتھ سیلفی لینا چاہتا تھا، دھونی اس کے پاس گئے اور موبائل سے تصویر کھینچی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دھونی کس طرح اس معذور مداح کے ساتھ خوشگوار طریقے سے پیش آئے اور اس کی خواہش پوری کی، جس نے مداحوں کے دل جیت لیے، شائقین ان کے رویے کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔