آپ کا پسندیدہ مضمون کون سا تھا؟، بچی کے سوال دھونی نے ایسا جواب دیا کہ حاضرین حیران رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے، جس میں دھونی ایک اسکول میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔
تقریب کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق قائد سے ایک طالبہ نے سوال کیا کہ اسکول میں آپ کا پسندیدہ مضمون کون سا تھا؟ جس پر شرکا کھلکھلا اٹھے۔
مہندرا سنگھ دھونی نے پہلے پہل بچی کو جواب دینے کے بجائے سوال کیا کہ کیا اسپورٹس کو بطور مضمون کے طور پر لے سکتے ہیں؟ جس پرشرکا ہنسنے لگے۔
بعد ازاں اپنی بات کو مکمل کرتے ہوئے ایم ایس دھونی نے بتایا کہ میں بہت ہی معمولی طالب علم تھا، میں ساتویں جماعت سے کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جس کی وجہ سے اسکول میں حاضری کم ہونے لگی، میرے کرتوت دیکھ کر والد کہتے تھے کہ میں ‘میٹرک’ بھی نہیں کرپاؤنگا۔
https://twitter.com/TheDhoniEra/status/1579727179994103809?s=20&t=pO79CD56LnXfcE51XLGtpw
دھونی کا کہنا تھا کہ میٹرک کے امتحانات میں نے66 فیصد نمبر حاصل کیے جب کہ انٹر میں میرے مارکس 56 سے 57 فیصد کے درمیان آئے۔
انہوں نے بتایا کہ میٹرک کا امتحان پاس کرنے پر مجھے خوشی تھی جبکہ والد بھی بہت خوش تھے۔