بدھ, اکتوبر 2, 2024
اشتہار

عورتیں اب دھونی کے نام کے زیورات پہنیں گی!

اشتہار

حیرت انگیز

زیورات بنانے والی بھارتی کمپنی نے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے دستخط شدہ زیورات کو مارکیٹ میں لانچ کردیا۔

بھارتی کرکٹ لیجنڈ ایم ایس دھونی سے متاثر ہوکر پلاٹینیم گلڈ انٹرنیشنل (پی جی آئی) انڈیا کے ’مین آف پلاٹینم‘ نے کرکٹر کے دستخط شدہ زیورات صارفین کے لیے پیش کیے ہیں، یہ خصوصی مجموعہ ایسے ڈیزائنوں پر مشتمل ہے جو دھونی کے شاندار سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ زیورات نایاب دھات پلاٹینیم میں بنائے گئے ہیں اور ہر زیور پر دھونی کی دستخط کا عکس کندہ ہیں جو انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ زیورات دیوالی کے قریب اکتوبر میں اسٹورز پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔

- Advertisement -

مہندر سنگھ دھونی کی خصوصیات جیسے عزم، خود اعتمادی، ہمت، عاجزی اور قائدانہ صلاحیتیں ان زیورات کی کہانیوں میں جھلکتی ہیں، جیسے حقیقی ’مین آف پلاٹینم‘ کے طور پر یہ زیورات استعمال کرنے والوں میں بھی ایسی ہی خصوصیت کے حامل بن جائیں۔

سابق بھارتی کپتان نے اس موقع پر کہا کہ ’مین آف پلاٹینم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے، پلاٹینم کی طاقت اور نایابی ہمیشہ میرے لیے اہم رہی ہے۔ میرے دستخط سے نشان زد یہ زیورت کا کلکشن ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو مجھ میں ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹر پلاٹینم گلڈ انٹرنیشنل ویشالی بنرجی نے کہا کہ دھونی کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے برانڈ کو ایسی خصوصیات کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے جو ہمارے صارفین کو حقیقی معنوں میں پسند آئیں گے۔

ایم ایس دھونی سگنیچر ایڈیشن کے تحت پانچ منفرد زیورات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں پلاٹینم گرڈ بریسلٹ، پلاٹینم مومنٹم بریسلیٹ، پلاٹینم کیوب فیوژن بریسلیٹ، پلاٹینم بولڈ لنکس بریسلٹ اور پلاٹینم ہارمونی چین شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں