ریاض: سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، حج کا رکن اعظم یوم عرفہ 27 جون بروز منگل کو ہوگا جبکہ عید الاضحیٰ 28 جون بروز بدھ کو منائی جائے گی۔
#BREAKING: The Dhu Al-Hijjah crescent moon has been sighted in #SaudiArabia, meaning that #Arafat Day will be on Tuesday June 27, and #Eid Al-Adha will be celebrated on Wednesday June 28 pic.twitter.com/USaWhaS4k1
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 18, 2023
اس سے قبل ذوالحجہ کے چاند کے لیے سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ آج شام ذو الحجہ کا چاند دیکھیں اور نظر آنے پر شہادتیں قریبی دفاتر میں درج کرائیں۔
سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ چاند بغیر ٹیلی اسکوپ بھی دیکھا جائے اور جو ٹیلی اسکوپ سے دیکھنا چاہیں اس کی بھی اجازت ہوگی، چاند نظر آنے کی صورت میں فوری طور پر اپنی گواہی کا اندراج کرائیں۔
چاند نظر آنے پر شہریوں ںے اپنے شہادتیں جمع کرائیں جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔