ڈیرہ اسماعیل خان : خیبر پختون خوا کا شہر ڈیرہ اسماعیل خان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، پولیس موبائل کے قریب دھماکہ سے تین پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ معمول کاگشت کرتی پولیس موبائل بنوں روڈ پر بس اڈے کے قریب پہنچی تو دہشتگردوں نے سڑک کنارے نصب بم سے اسے نشانہ بنایا، دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد راہگیر زخمی ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
مزید پڑھیں : پولیس موبائل کے قریب بارودی مواد کا دھماکہ، 8 افراد زخمی
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کا مقصد پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کرنا تھا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔