ڈی آئی خان : 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کرلیا گیا، 3بہنوں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے رمک میں تہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کیا گیا۔
تھانہ پروآ میں درج مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اوردیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں، پولیس نے بتایا کہ رمک میں گزشتہ رات فائرنگ کرکے 3بہنوں کوذاتی دشمنی پر قتل کیا گیا۔
والدہ نے مؤقف میں کہا کہ تینوں بیٹیاں گھر کے برآمدے میں سو رہی تھیں کہ رات 9 بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کر دی، جس سے تینوں لڑکیاں موقع پرہی جاں بحق ہوگئیں اور میں محفوظ رہی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل لڑکیوں کی بھابی آگ سےجھلس کرجاں بحق ہوئی جسے خودکشی کارنگ دیاگیاتھا تاہم 4ملزمان ہارون، صدیق،یونس اورسہیل کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔