امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ڈی آئی خان دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ 23 جوانوں کی شہادت پر قوم افسردہ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سراج الحق کا کہنا تھا کہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں۔ ملک کی حفاظت کے لیے افواج اور عوام ایک پیج پر ہیں۔ پاکستان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں وجود میں آیا ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ عوام نے حوصلہ نہیں ہارا، مشکل مراحل قوموں پر آتے رہتے ہیں۔ اللہ نے مشکلات کے بعد آسانیوں کا وعدہ فرمایا ہے۔
امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعاگو ہیں اور اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گردی اور بدامنی کے خاتمے کےلیے قومی وحدت کی ضرورت ہے۔ افراتفری اور سیاسی انتشار رہے گا تو ملک کے دشمن فائدہ اٹھائیں گے۔