ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان : دہشت گردوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، ایک جوان شہید، 2 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان : ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں نے ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے ایلیٹ فورس کے جوان کوشہید جبکہ دو کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں دہشت گردوں نے ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر دو طرف سے حملہ کیا۔

نو تعمیر ہتھالہ تھانے پر رات گئے کئے جانے والے حملہ میں دستی بم اور راکٹ فائر کئے گئے، تھانے کا مین گیٹ ہینڈ گرنیڈ اور راکٹ لگنے سے تباہ ہوگیا۔

جوانوں کی بروقت جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے ہینڈ گرنیڈ پھینکےاور لانچرز سے راکٹ فائر کیے۔

دہشت گردوں نے تھرمل گن کے کیمروں پر بھی فائرنگ کی اور چالیس منٹ تک دو طرفہ فائرنگ جاری رہنے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں