جمعہ, مارچ 28, 2025
اشتہار

ڈی آئی خان : پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی کی ہتھالہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی کی ہتھالہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

جس پر پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا۔

ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی مزید نفری پہنچنے پر دہشت گرد پسپا ہو کرفرار ہو گئے۔

گذشتہ ماہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی شاہ طور پر حملہ کیا تھا اور پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

اس سے قبل بھی لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ سب ڈویژن بیٹنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا مکینوں اور پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا پوا اور حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں