بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

غزہ پر اسرائیلی بمباری، دیا مرزا کا فوری جنگ بندی کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کی نامور اداکارہ دیا مرزا نے غزہ میں جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے خلاف بیان جاری کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

دیا مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں اداکارہ نے لکھا کہ بچوں کو قتل کرنے کیلیے کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا لہٰذا انسانی بنیادی پر فوری جنگ بندی کی جائے۔

پوسٹ کے کیپشن میں دیا مرزا نے لکھا کہ بچے بہت قیمتی ہوتے ہیں چاہے وہ کسی بھی ملک یا مذہب سے تعلق رکھتے ہوں، وہ محبت کرنے والے اور پُرامن ہوتے ہیں، بچوں میں ایسی خوبیاں ہیں جنہیں ہم سب کو اپنانا چاہیے۔

- Advertisement -

دیا مرزا نے لکھا کہ تصویر کریں ہمارے بچوں کو ان بحرانوں کا سامنا ہو، لاتعداد معصوم اور قیمتی بچے خوفناک جنگ کی لپٹ میں آگئے جس کے وہ بالکل بھی مستحق نہیں تھے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بحیثیت ماں اور انسان میں ایک بات پورے یقین کے ساتھ جانتی ہوں کہ ان بچوں کے قتل کا کوئی بھی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

دیا مرزا نے مطالبہ کیا کہ فریقین فوری ہتھیار ڈال دیں اور یاد رکھیں کہ بچے سب سے زیادہ امن کے مستحق ہیں، اپنے بچوں اور انسانیت کی خاطر فوری جنگ بندی کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں