دیامر : تھور منار کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے کاشکار گاڑی میں 8 مزدور سوار تھے۔
تفصیلات کے مطابق دیامر کے متصل علاقہ تھور منار کے مقام پر گاڑی کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
پولیس بتایا کہ حادثے کا شکار گاڑی میں 8 مزدورسوار تھے، 6 لاشوں کا اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ حادثے کے2زخمی آرایچ کیواسپتال میں زیرعلا ج ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق ڈرائیورساجدخان کاتعلق کروڑہ سے ہے۔
اس سے قبل آج صبح گھوٹکی میں موٹروے پرتیزرفتاری کےباعث مسافر کوچ ٹرالرسے ٹکراگئی تھی ، جس کےنتیجے میں آٹھ مسافرجاں بحق اور دس زخمی ہوگئے تھے۔
حادثے کے بعد موٹر وے پولیس اور رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچ کر بس کو ریسکیو کیا اور زخمیوں کو گھوٹکی کی مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔۔ موٹر وے پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔