تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کیا آمنہ شیخ نے دوسری شادی کرلی؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں

کراچی: معروف پاکستانی ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے نئی تصاویر کے ذریعے اپنی دوسری شادی کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ آمنہ شیخ کے حوالے سے گزشتہ روز سے یہ قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ انہوں نے ملک کی معروف کاروباری شخصیت سے شادی کرلی ہے۔ جس کے بعد اداکارہ نے اپنی بیٹی اور دوسرے شوہر کے ہمراہ نئی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

آمنہ شیخ نے بغیر کسی وضاحت یا کیپشن کے تصویریں شیئر کی ہیں۔ خیال رہے کہ مداحوں کی جانب سے آمنہ شیخ کی دوسری شادی سے متعلق قیاس آرائیوں نے اس وقت جنم لیا جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔

مذکورہ تصویر میں دیکھا گیا کہ تین ہاتھوں کے اوپر 2 انگوٹھیاں رکھی ہوئی ہیں، تصویر میں چھوٹا ہاتھ ان کی بچی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ انگوٹھیوں میں سے ایک خاتون اور دوسری مرد کی انگوٹھی ہے۔

معروف اداکارہ نے اب بغیر کسی وضاحت کے اپنے دوسرے شوہر کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں جس میں آمنہ، آمنہ کی بیٹی اور اُن کے شوہر نے سفید لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

آمنہ شیخ اور محب مرزا کی راہیں جدا

خیال رہے کہ آمنہ شیخ نے اداکار محب مرزا کے ساتھ 2005 میں شادی کی تھی دونوں کی ایک بیٹی ہے۔ آمنہ اور محب نے 12 سالہ شادی شدہ زندگی گزارنے کے بعد اکتوبر 2019 میں اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

Comments

- Advertisement -