سینیٹر فیصل جاوید نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ٹرکش آئسکریم ٹرک کیوں کیا؟ دلچسپ لمحات کےپیچھےچھپی کہانی بیان کردی۔
فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو میں شاید اسے تھپڑ مار دیتا لیکن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پیار کرتے ہیں۔ مجھے ترکش آئس کریم ٹرک کا کل جلسے کے بعد پتہ چلا۔
اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر
پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ جو بھی ہوا دلچسپ تھا لیکن جان بوجھ کر نہیں کیا۔ جلسے کے بعد عمران خان سے اس بارے میں بات ہوئی، لیکن ان سے کیا بات ہوئی وہ ابھی نہیں بتاؤں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جلسے میں ابھی میں نے جملے بھی مکمل نہیں کیے تھے۔ عمران خان تیز چلتے ہیں اس لیے وہ فوری اٹھ کر آگئے اور مجھے اندازہ نہیں ہوا کہ وہ مائیک لینے پیچھے کھڑے ہیں۔
واضح رہے کہ ٹرکش آئسکریم ٹرک کا یہ دلچسپ واقعہ 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب لاہور کے ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے کے دوران پیش آیا تھا اور شرکا سمیت ٹی وی پر جلسہ دیکھنے والے لوگ اس سے بہت محظوظ ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی آواز سے آواز ملا کر قومی ترانہ پڑھنے کا لہو گرمانے والا منظر
اس جلسے میں عمران خان کی آواز سے آواز ملا کر نہ صرف جلسے کے شرکا بلکہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی عمران خان کے چاہنے والوں نے قومی ترانہ پڑھ کر قومی حمیت کی بے داری کا ثبوت دیا تھا۔