تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

کیا جیمز بانڈ نے بھی ’رنگ دے بسنتی‘ کیلئے آڈیشن دیا تھا؟ بالی ووڈ فلم ساز کا بڑا دعویٰ

ممبئی : بالی ووڈ فلم ساز راکش اوم مہرا نے انکشاف کیا ہے کہ رنگ دے بسنتی میں اداکاری کےلیے مشہور زمانہ ہالی ووڈ فلم ’کیسینو رائل‘ میں جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ نے بھی آڈیشن دیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم ساز راکیش اوم پرکاش کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ جیمز بانڈ کا کردار نبھانے والے ڈینیئل کریگ نے بھی رنگ دے بنستی میں اداکاری کےلیے آڈیشن دیا تھا تاہم انہیں 007 فلم کی سیریز کیسینو رائل کےلیے بلاوا آگیا تو وہ وہاں چلے گئے۔

اوم پرکاش نے یہ انکشاف اپنی سوانح حیات ’آئینے میں اجنبی‘ میں کیا، انہوں نے کہا کہ فلم میں ایک نوجوان پولیس افسر جیمز میک کنلے اور اس کی پوتی سومیک کنلے کا کردار نبھانے کےلیے بالترتیب اسٹیون میکنٹوش اور الیس پیٹن کو کاسٹ کیا گیا تھا، اور ڈینیئل کریگ نے میک کنلے کا کردار ادا کرنے کےلیے آڈیشن دیا تھا۔

فلم ساز نے اپنی کتاب میں لکھا کہ جب ڈینیئل سے رابطہ کیا گیا تو ان کے پاس جیمز بانڈ کی شوٹنگ کےلیے کال آچکی تھی جس کے بعد کنلے کا کردار اسٹیون میک کنتوش نے ادا کیا تھا۔

Steven Mackintosh

خیال رہے کہ فلم رنگ دے بسنتی سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان، سدھارتھ، اتل کلکرنی، سوہا علی خان، شرمن جوشی، کنال کپور و دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

- Advertisement -