بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا کی فلم ’ڈاکو مہاراج‘ سے ان کے تمام سین ڈیلیٹ کرنے کی خبریں آئی تھیِ تاہم اب حقیقت سامنے آگئی ہے۔
ڈاکو مہاراج 21 فروری کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی، سوشل میڈیا صارفین اس وقت حیران ہوئے تھے جب اروشی روٹیلا کو پوسٹر میں سے غائب دیکھا گیا تھا، یہ افواہیں پھیلی تھیں کہ اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے فلم کی اسٹریمنگ ریلیز سے عین قبل اروشی کے مناظر کو فلم سے ہٹا دیا تھا۔
تاہم باوثوق ذرائع کے مطابق اروشی کے سین ڈیلیٹ کرنے کے پیچھے کوئی حقیقت نہیں ہے، ذرائع نے بتایا کہ عروشی کے مناظر کے حوالے سے آنے والی رپورٹس بالکل غلط ہیں۔
ان رپورٹس میں کوئی سچائی نہیں ہے، نیٹ فلکس نے کچھ نہیں کیا ہے، ڈاکو مہاراج کا وہی تھیٹر رن او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جائے گا۔
اس سے قبل یہ دعویٰ انڈین میڈیا میں شائع رپورٹس میں کیا جا رہا تھا کہ بوبی کولی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم سے اروشی روٹیلا کے مناظر ڈیلیٹ کردیے گئے ہیں۔
اگرچہ اروشی روٹیلا کا فلم میں کلیدی کردار رہا تھا اور وہ بڑھ چڑھ کر اس کی تشہیر میں بھی مصروف تھیں لیکن نیٹ فلکس پر ریلیز پوسٹر میں بھی ان کی تصویر نہیں دیکھی گئی تھیں جس کے بعد افواہ پھیلی تھی۔