بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

کیا ویرات کوہلی سے لڑائی نے نوین پر افغان کرکٹ کے دروازے بند کر دیے؟

اشتہار

حیرت انگیز

افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق کو ایشیا کپ کے لیے بھی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا جس کی وجہ ان کی ویرات کوہلی سے جھگڑا بتائی جا رہی ہے۔

افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہے تاہم اسکواڈ میں فاسٹ بولر نوین الحق شامل نہیں ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں رواں سال آئی پی ایل کے ایک میچ میں ویرات کوہلی سے جھگڑے کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

نوین الحق کو اس سے قبل پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا جس کے باعث اس افواہ کو تقویت ملتی ہے کہ انہیں ویرات کوہلی سے جھگڑنے کی سزا دی جا رہی ہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ رواں سال مارچ اپریل میں کھیلی جانے والی انڈین پریمیئر لیگ کے ویرات کوہلی اور نوین الحق میں جھگڑا ہوا تھا جس کے اصل فریق ویرات کوہلی اور نوین الحق تھے تاہم بھارتی میڈیا نے واقعے کا سارا ملبہ نوین الحق پر ڈال دیا تھا۔

اس واقعے کے بعد سے نوین الحق اپنے ملک افغانستان کی کرکٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں