جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

‏’نہیں سنا کپتان اور چیف سلیکٹر میں کچھ مسئلہ ہوا‘‏

اشتہار

حیرت انگیز

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا ہے کہ میں نے نہیں سنا کپتان اور چیف سلیکٹر میں کچھ ‏مسئلہ ہوا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل صحافیوں سے آن لائن گفتگو میں محمد رضوان نے ‏کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا آغاز اچھا نہیں رہا تاہم کوشش ہوگی اچھا اختتام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کیلئے آرام ضروری ہے ورلڈکپ سےپہلےکچھ کھلاڑی آرام چاہتےہیں فی ‏الحال سیریز پر فوکس ہے آرام کرانےکا فیصلہ بعد میں دیکھیں گے۔

- Advertisement -

محمدرضوان نے کہا کہ کم ٹیسٹ میچ ملتےہیں جس کی وجہ سےکمبی نیشن بنانامشکل ہے، ٹی ‏‏20اور ون ڈےکے بجائے ٹیسٹ میں اچھےکھلاڑی ہیں ٹیسٹ میچ میں مڈل آرڈربیٹنگ کافی ‏مستحکم ہے گزشتہ ٹیسٹ میں کنڈیشنز کے مطابق کھیلنےکی کوشش کی پہلےٹیسٹ میں پرفارمنس ‏نہیں تھی اگلےمیچ میں کم بیک کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے نہیں سنا کپتان اورچیف سلیکٹرمیں کچھ مسئلہ ہوا ہے کپتان پر پریشرہوتا ‏ہے بابراعظم محسوس نہیں ہونےدیتے مجھے پریشر میں کھیلنا پسند ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں