کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم نے یہ نہیں کہا تھا لاک ڈاؤن کے دوران بل معاف کر دیں۔
سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج کراچی میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، سندھ کےدیگراضلاع میں18،18گھنٹےبجلی نہیں ہوتی جب معلومات حاصل کیں تواس کےپیچھےبھی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ آج سندھ میں تو چیزیں بہتر ہیں باقی صوبوں کا برا حال ہے، کےالیکٹرک کو گالیاں دینے سے فائدہ نہیں یہ وفاق کی نااہلی ہے، وفاق نے پیٹرولیم مصنوعات کو امپورٹ کرنے سے روکا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ نہیں کہا تھا لاک ڈاؤن کے دوران بل معاف کر دیں، کہاتھا لاک ڈاؤن کی وجہ سےلوگ پریشان ہیں بلزمیں اقساط کردیں، آج کہتا ہوں کہ ہر اس شخص کا2ماہ کا بل معاف کیاجائےجس کا بل 2 ہزار آتا ہے، عبادت گاہوں کےبجلی کےبل معاف کیےجائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسمبلی میں کہا گیا کہ میں تعلیم کے علاوہ ہر معاملے میں پیش پیش رہتا ہوں، ان کو معلوم نہیں کہ یونیورسٹیز اور بورڈز میرے انڈر نہیں آتے، سندھ پہلے صوبہ ہے جس نے وبا میں سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند کیے۔